Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نواز شریف کا ایک اور ساتھی پارٹی چھوڑ گیا

SAMAA | - Posted: May 21, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ختم نبوت حلف نامے کے معاملے پر ن لیگی ایم این اے عاشق گوپانگ کا ضمیر جاگ اٹھا، ساتھ ہی میاں صاحب کی فاش سیاسی غلطیوں کا بھی احساس ہوگیا، اسلام آباد میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرديا۔

مسلم لیگ ن کا ایک اور رکن قومی اسمبلی ساتھ چھوڑ گیا، عاشق حسین گوپانگ نے اسلام آباد میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

این اے 180 مظفر گڑھ سے منتخب رکن قومی اسمبلی عاشق حسین گوپانگ کو بھی اقتدار کے آخری لمحات میں ن لیگ میں خامیاں نظر آنے لگیں، وفاقی دارالحکومت میں پارٹی کیخلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کو گناہ کبیرہ قرار دیا اور بولے کہ ذمہ داروں کو سزا نہ دلوانا ماتھے کا کلنک ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سنگین غلطیوں کو وطیرہ بنالیا، مودی کی مہمان نوازی اور شیخ مجیب کے گُن گانا بڑی غلطیاں تھیں، فوج پر تنقید اور ممبئی حملوں پر متنازع بیان سے نقصان پہنچا۔

عاشق گوپانگ کہتے ہیں کہ عوام اب میاں صاحب کیخلاف ہوچکے ہيں، پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ خلائی مخلوق نہیں، عوامی دباؤ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube