Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

مکان میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 21, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ملتان وہاڑی روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی اور رشتہ دار خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ملتان وہاڑی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے ماں، بیٹی اور رشتہ دار خاتون جاں بحق ہوگئیں، 8 فائر ٹنڈرز نے طویل کوششوں کے بعچ آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو دھویں کے باعث ماں، بیٹی اور کزن بے ہوش ہوچکی تھیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں خواتین دم توڑ گئیں، تینوں خواتین کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو انچارج محمد نعیم کا کہنا ہے کہ مکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 8 فائر ٹینڈرز نے طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube