نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔ لیاری کے رہائشی سلیم خان کے خاندان میں پانچ افراد کا اضافہ کردیا۔
نادرا نے اپنی غلطی کی سزا شہری کو دے دی۔ لیاری کا رہائشی سلیم جب اپنے بیٹے کا شناختی کارڈ بنوانے گیا تو گھوم کر رہ گیا۔ ڈھائی سال سے سلیم اپنے بیٹَے کا شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کررہا تھا اورمختلف اعتراض لگاکر فارم رد کردیاجاتا تھا۔
چئرمین نادرا سہولیات کے دعوے کرتے ہیں لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی ہیں۔آج کل قومی شناختی کارڈ بنوانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔