Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

خواجہ سراؤں کے لئے لاہور میں پہلا اولڈ ایج ہوم بن گیا

SAMAA | - Posted: May 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago

رپورٹ : ثمن اقبال

جوانی میں ناچ گانا کرکے روزگار کمانے والے بڑھاپے میں اب لاوارث نہیں ہوں گے، خواجہ سراوں کے لئے لاہور میں پہلا اولڈ ایج ہوم بن گيا، جس کي تعمير کا خيال ايک خواجہ سراء کو ہي آيا ۔

اندرون لاہور ميں خواجہ سراوں کےلئے اولڈ ايج ہوم بنانے کا منصوبہ تھا ليکن لوگوں نے اعتراض اُٹھاديا، خواجہ سراوں کي فلاح کے لئے کام کرتي عاشي بٹ نے لاہور شہر سے دور ضلع فيروز والا کي حدود ميں بے گھرفاؤنڈيشن کي بنياد رکھ ڈالي ہے ۔

خواجہ سرا عاشي بٹ کا کہنا تھاکہ يہاں پر پچاس سے زائد عُمر کے خواجہ سراء رہيں گے اور وہ بھي جنہيں ايڈز يا ہيپاٹائٹس ہے اور جنہيں اُن کے اپنے بھي نہيں سنبھالتے۔

چھ کمروں پر مُشتمل اس عمارت ميں خواجہ سراوں کي سہولت کا تمام سامان موجود ہے، يہاں کھانا پکانے سے ليکر صاف صفائي تک سب کام يہ خود فيملي ممبرز کي طرح کرتے ہيں۔

چند مُخير حضرات کے تعاون سے عاشي بٹ نے اپنے ہم جنس ضرورت مندوں کو چھت تو فراہم کر دي، اب وہ يہاں صحت اور تعليم کا سلسلہ شروع کرنا چاہتي ہے۔

ابتدائي مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد يہاں خواجہ سراء بچوں کو تکنيکي تربيت بھي دي جائے گي۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube