Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ڈان لیکس کے اہم کردار پر ن لیگ سرکار پھر مہربان

SAMAA | - Posted: May 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ڈان لیکس کے ایک اہم کردار پر ن ليگی سرکار پھر مہربان ہوگئی، سابق پی آئی او راؤ تحسین کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدے پر تعنیات کرديا گيا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ میں ڈان لیکس تنازع نے وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور پریس انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفيسر راؤ تحسین کی بطور ڈی جی ریڈیو پاکستان تقرری کی منظوری دیدی، راؤ تحسين کی تعيناتی کا نوٹیفکشن بھی جاری کرديا گيا۔

ایک سال پہلے راؤ تحسین کو ڈان لیکس میں نام آنے پر گریڈ 22 میں ترقی نہیں دی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube