Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

کون بن سکتا ہے نگراں وزیراعظم ؟

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد:پاکستان میں عام انتخابات سےقبل نگراں وزیراعظم کی تلاش جاري ہے۔اسٹیٹ بنک کےسابق گورنرڈاکٹرعشرت حسین فیورٹ قرار دئیے جارہےہی جبکہ تصدق جیلانی،حفیظ پاشا، ڈاکٹرشمشاد بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

نگران وزیراعظم کے تقرری کیلئے وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے درمیان رابطے تیز ہوگئے۔ نگراں سیٹ اپ کے سربراہ کے لیئے اسٹیٹ بنک کے سابق گورنر ڈاکٹرعشرت حسین کا نام سامنے آگیا۔

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اورسابق چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن حفیظ پاشا بھی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں۔

سابق خاتون چیئرپرسن اسٹیٹ بنک ڈاکٹر شمشاد کے نام پر بھی غور ہو رہا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے درمیان کل ملاقات میں ان ناموں پرغور ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube