Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

الیکشن 2018 مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، وزیراعظم کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

سیالکوٹ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی سیاست کی، اسلئے ہمیں پورا یقین ہے اگلا الیکشن مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔ عوام نواز شریف اور ن لیگ کے حق میں فیصلہ کرےگی۔


سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم 30 سال سے صرف ایک ہی لیڈر کو جانتے ہیں۔ نوازشریف ہمارے لیڈر ہیں اور رہیں گے، جو لیڈر اور جماعت بدلتے ہیں وہ ملک کی خدمت نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے اوپر تنقید ہوتی ہے کہ میں نوازشریف کو وزیراعظم کہتا ہوں۔ ٹھیک تو کہتا ہوں، عوام نے نواز شریف کو ہی وزیراعظم بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کے بعد کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں تھا، جو پارٹی نے فیصلہ کیا سب نے اسکو قبول کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں۔ ساڑھے 6 ہزار جوانوں نے جانیں قربان کیں۔ ملک کا سب سے بڑا شہر آج امن کا گہوارہ ہے۔ ہم نے توانائی بحران پر بھی قابو پایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، جب بھی ایسا ہواعوام نے قبول کیا نہ تاریخ نے۔ سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشن پر ہوتے ہیں۔ جولائی کے الیکشن میں فیصلہ کریں گے اور یہی ملک کے مسائل حل کرنے کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف نے کام کیے اس لئے پنجاب اور دیگر صوبوں کی سڑکوں کا موازنہ کیا جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube