Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

طاہر القادری کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کیخلاف 17 جنوری سے تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ اب شہباز شریف اور رانا ثناء کا استعفیٰ مانگیں گے نہیں بلکہ لیں گے، حکومت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ 7 جنوری کی ڈیڈلائن کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ڈیڈ لائن ختم ہوئی، مطالبہ پورا نہیں ہوا، اب استعفے مانگیں گے نہیں بلکہ لیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 17 جنوری سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہوگا، تمام آپشنز کھلے ہیں، لوٹ مار کی سلطنت کا خاتمہ کرنا ہے، حکومت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، یہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون اور پورے پاکستان کا حساب دیں گے، شہباز شریف اور پوری پنجاب حکومت قاتل ہے۔

علامہ طاہر القادری نے کہا کہ 17 جنوری کو احتجاج لاہور سے شروع ہوگا، اب معاملہ صرف چند استعفوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پوری مسلم لیگ ن کا خاتمہ ہوگا، ن لیگ نے آئین اور جمہوریت کو بے توقیر کیا۔

پی اے ٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ احتجاجی امور کے انتظامات کیلئے ایکشن کمیٹی قائم کردی، جس میں قمر زمان کائرہ، علیم خان، کامل علی آغآ، شیخ رشید، ناصر شیرازی، خرم نواز گنڈا پور اور لیاقت بلوچ شامل ہیں، پہلا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا، فیصلوں پر تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔

انہوں نے احتجاج میں شرکت کیلئے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دے دی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube