Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندے ایف آئی اے کے حوالے

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : کراچی کی عدالت نے اے ٹی ایم فراڈ ميں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 2 چینی ملزمان کو ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

اے ٹیم ایم فراڈ کیس میں گرفتار گروہ کا سرغنہ یوجن جن عدالت میں پیش کردیا گیا، سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بتایا  کہ ملزم کراچی میں ہونے والی وارداتوں کی نگرانی کرتا تھا، عدالت نے ملزم کو 18 جنوری تک ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا۔

اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث ایک اور ملزم زوپوئیننگ کو بھی عدالت پیش کیا گیا، ایف آئی اے حکام نے بتایا ملزم اے ٹی ایم سے کیش اور ڈیٹا نکالتا تھا، عدالت نے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube