Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

وزیراعظم آج نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کرینگے

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پشاور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کرینگے۔ دورے کے دوران وزیراعظم دیگر پروجیکٹس پر بھی بریفنگ لیں گے، جب کہ تاجر برداری بھی وزیراعظم کی ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پشاور جائیں گے جہاں وہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم شہر میں جاری دیگر حکومتی پروجیکٹس کا بھی دورہ کریں گے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹرکے نام سے یہ آئی ٹی پروجیکٹ ملک میں آئی ٹی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

پی ٹی سی ایل کے سینیر عہدیدار کے مطابق نیشنل انکیوبیشن سینٹر وزارت آئی ٹی، اگنائیٹ پی ٹی سی ایل اور ایل ایم کے ٹی کے باہمی اشتراک عمل سے قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے جدید ترین آئی سی ٹی انفراسٹرکچر سے مزین کیا جائے گا، جب کہ آئی ٹی کمپنیوں کو فروغ دینے کیلئے سینٹر میں تمام بزنس سہولیات فراہم ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں آئی ٹی کے نئے گریجوایٹس لئے جائیں گے، جن کو کمپیوٹر انجینئرنگ کے مطابق ہائی ٹیک ڈویلپ کیا جائے گااور ان کی پروفیشنل ٹریننگ کا بندوبست ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube