Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

بچوں سے جنسی زیادتی سے متعلق 2017 کی ہولناک رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لاہور: زينب پہلي بچي نہيں جس کے ساتھ غير انساني سلوک کيا گيا۔ سال 2017 میں بچوں سے جنسی زيادتی کے سب سے زیادہ واقعات قصور شہر میں ہوئے۔


انساني حقوق کي تنظيم کے مطابق دو ہزار سترہ ميں بچوں سے جنسي زيادتي کے 142 کيسز رپورٹ ہوئے جن ميں زيادہ تر واقعات قصور شہر کے ہيں۔

زینب کے قاتل کی شناخت بتانے والے کیلئے بڑا اعلان

سرکاري اعدادوشمار کے مطابق جنسي تشدد کے واقعات زيادہ تر طالب علموں کے ساتھ پيش آتے ہيں جب کہ گزشتہ سال ميں درج ہونے والے بيشتر کيسز قصور کے ہيں۔

زینب قتل کیس؛ مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

چئيرپرسن چائلڈ پروٹيکشن بيورو صبا صادق نے بتایا کہ قصور کے حوالے سے سي ايم نے حکم ديا تھا کہ وہاں چائلڈ پروٹيکشن بيورو کا يونٹ قائم کيا جائے تاکہ بچوں سے ہونے والے جرائم کم ہوسکيں۔

ريکارڈ کے مطابق گزشتہ سال دو سو ترپن ريپ کيسز اور ايک سو تيرہ گينگ ريپ کيسز کي ايف آئي آئر درج کي گئي ہيں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube