Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اپنا استعفی باضابطہ طور پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو پیش کیا جسے قبول کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد روکنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کیا۔

نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ چند ساتھیوں نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اسلئے وزارت اعلیٰ کےعہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ میں نے ساتھیوں کے تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعلیٰ کی کرسی بچانے کوئٹہ پہنچے تھے لیکن منحرف ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی۔

واضح رہے کہ آج شام 4 بجے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی۔

قواعدو ضوابط کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے ایوان میں 13 ارکان کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 33 ارکان کی ضرورت  جبکہ اسے ناکام بنانے کے لیے بھی وزیراعلیٰ کو 33 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube