Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

تین نیب ریفرنسز،نوازشریف،مریم،صفدرکی آج عدالت حاضری

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی۔ احتساب عدالت نے استغاثہ کے 6گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔ نواز شریف 12ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، جب کہ مریم اور کیپٹن صفدر بھی آج پھر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

شریف خاندان ایک بار پھر احتساب عدالت میں پیش ہو گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز میں اب تک 14 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ 9 جنوری کے لئے مزید 6 گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔

فلیگ شپ ریفرنس کی 19، لندن فلیٹس کی 18 اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس سے پہلے نواز شریف 11، مریم نواز 13 جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 15 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

 

عدالت نے استغاثہ کے 6 گواہان کے سمن جاری کرتے ہوئے انہیں طلب کر رکھا ہے۔ گواہان کے بیان جج احتساب عدالت محمد بشیر کے روبرو ریکارڈ کئے جائیں گے جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔

تینوں نیب ریفرنسز میں ان تک استغاثہ کے 12گواہان سدرہ منصور ،جہانگیر احمد،محمد رشید ، مظہر بنگش ،شہباز حیدر، ملک طیب، مختار احمد ، عمردراز، یاسر شبیر ،شکیل ناگرا، زاور منظور اور تسلیم خان بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube