Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

فنکشنل لیگ کی رہنما کا قاتل سگا بیٹا نکلا

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 4 years ago

حیدرآباد: فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگا بیٹا نکلا۔

پولیس نے رواں ماہ کےآغاز میں قتل کی جانے والی فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کے قتل کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کے مطابق قتل میں مقتولہ کا سگا بیٹا فہد ملوث ہے۔ اٹھارہ سالہ فہد کو رات گئے حراست میں لیا گیا۔ جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا۔

فہد کے مطابق اسکی والدہ سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر کراچی سےحیدرآباد پہنچي تھیں

۔ ملزم نےاعتراف جرم کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ دوست احباب اس پر طنز کیا کرتے تھے۔ ساتھیوں کی مدد سے ماں کو قتل کیا اور نشان مٹانے کیلئےگاڑی کو آگ لگائی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube