Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

حج پالیسی 2018ء کا اعلان کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago

 

اسلام آباد : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے نئی خبر آگئی، حج کا سفر 40 دن کے بجائے 30 دن ہوگا جبکہ اخراجات گزشتہ سال جتنے ہی ہوں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے نئی حج پالیسی کا اعلان کردیا، سردار یوسف نے اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس کے دوران بتايا کہ پاکستان کا حج کوٹہ ايک لاکھ 80 ہزار کے قريب ہوگا، ايک لاکھ 20 ہزار عازمين کو سرکاری اسکيم کے تحت حج کرايا جائے گا، سرکاری اسکيم کے تحت حج درخواستيں 15 سے 24 جنوری تک وصول کی جائيں گی جبکہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہی کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس سال حج پر جانے والوں کا سفر 40 کے بجائے 30 دن کا ہوگا، حج کے اخراجات گزشتہ سال کی طرح 2 لاکھ 70 ہزار سے 80 ہزار کے درمیان ہوں گے تاہم قربانی کی رقم الگ ادا کرنی ہوگی۔

سردار یوسف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران حج کرنیوالا شہری درخواست نہیں دے سکے گا، عازمين کو بہتر رہائشی سہوليات، ٹرانسپورٹ اور کھانا فراہم کيا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube