Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

حج کی خواہش رکھنےوالوں کےلیےخوشخبری

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی نے نئی حج پالیسی کے ضمن میں تیاریاں مکمل کرلی ہے اورکابینہ سے منظوری کے بعد رواں ہفتے نئی حج پالیسی 2018کااعلان متوقع ہے ۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پرجانے کے خواہش مند افراد جنوری کے وسط سے درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ حج سیزن کیلئے پاکستان کو 1لاکھ 79ہزار210عازمین کا کوٹہ الاٹ ہواہے جن میں سے 60فیصد سرکاری اور40فیصد خواہش مند پرائیوٹ حج اسکیم کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی میں 75سال کے عمرکے حامل درخواست گزار یاگزشتہ تین سالوں سے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کانام قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگا اوران کی درخواستوں کوقرعہ اندازی کے بغیرشامل کرلیاجائیگا۔ ایجنسی / سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube