لاہور:موٹرسائیکل سوارملزم دن ديہاڑے خاتون سےپرس چھین کر فرار ہوگيا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔
لاہور میں یہ واقعہ پراني انارکلي کي گلي ميں پیش آیا جہاں لگے کلوز سرکٹ کيمرے نے واردات کے مناظرکو محفوظ کرليا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین پیدل آرہی ہیں جبکہ مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار نے ایک خاتون کے ہاتھ سے پرس چھینا اور فرار ہوگیا۔ موٹرسائیکل پر نمبرپلیٹ بھی موجود نہيں تھا۔
ملزم کا چہرہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو ٹریس کيا جارہا ہے۔ سماء