Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعظم 3روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے

SAMAA | - Posted: Dec 22, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 22, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تین روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔ وزيراعظم دورے کے دوران اہم ملاقاتيں اور تقريبات ميں شرکت کريں گے۔

وزير اعظم شاہد خاقان عباسی کے کراچي پہنچنے پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ان کا ائر پورٹ پراستقبال کریں گے ۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کراچی میں پاک نیوی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک ہوں گے ، اس کے علاوہ پورٹ قاسم اور اسٹیٹ بینک کی تقریبات میں بھي جائيں گے ۔

وزير اعظم کي وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات ميں متوقع طور پر سیکیورٹی، جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سندھ کی مجموعی صورت کے امورزيربحث آئيں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تین روزہ دورہ کراچی مکمل کرنے کے بعد اتوار کو اسلام روانہ ہو جائیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube