Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ناجائز اثاثے، اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کیس کی سماعت

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ناجائز اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت آج بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے نیب ریفرنس کی آج پھر سماعت ہو رہی ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار اور ان کے ضامن کی جائیدادیں قرق کرنے سے متعلق نیب سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سماعت میں اسحاق ڈار کے ضامن نے جائیداد قرقی کے احتساب عدالت کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 

احتساب عدالت نے آج 5 گواہوں کی طلبی کے سمن بھی جاری کر رکھے ہیں، جن میں ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان، برطرف ڈائریکٹر نادرا قابوس عزیز، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان اور نجی بینک کے فیصل شہزاد شامل ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube