کراچی: شہر قائد میں تالا توڑ گروپ بے قابو ہوگیا آج رات ايک اور دکان لوٹ لي گئي، چور لاکھوں روپے ماليت کا سونا لے اڑے۔
تابڑ توڑ کارروائياں، اسٹريٹ کرمنلز کو لگام ڈالنے کے دعوے ليکن کراچي ميں تالا توڑ پھر بھي آزاد ہیں، شاہ فيصل کالوني ميں جيولري شاپ کا صفايا، لٹيرے تيس لاکھ روپے ماليت کا سامان ساتھ لے گئے۔
بڑھتي ہوئي وارداتوں پر تاجر بھي عدم تحفظ کا شکارہیں ،صرف اس دکان ميں تين اور مارکيٹ ميں درجنوں وارداتيں ہوچکيں ہیں لیکن پوليس بالکل بے خبر ہے، يہي وجہ ہے کہ تاجروں نے رینجرز سے مدد مانگ لي ہے۔ سماء