کراچی : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان چار روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے، چار روزہ طوفانی دورے کے دوران عمران خان کی کیا مصروفیات رہیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 4 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے، عمران خان کل تاجروں سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان پی ٹی آئی رہنما کے گھر پریس کانفرنس بھی کریں گے، عمران خان کورنگی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، جمعرات کو نارتھ کراچی میں طلبا کنونشن سے خطاب کریں گے۔
جمعرات کو اورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ 15 دسمبر کو ٹنڈومحمد خان میں جلسے کیلئے جائینگے اور 16 دسمبر کو شوکت خانم اسپتال کراچی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سماء