Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

بلدیہ فیکٹری کامرکزی ملزم حمادصدیقی پاکستان کے حوالے

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد:سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ متحدہ عرب امارات نے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ۔

حماد صدیقی بلدیہ ٹاؤن واقعے کی تحققیات کا آغاز ہونے کے بعد کراچی سے متحدہ عرب امارات فرارہوگیا تھا ۔ جسے انٹرپول اور پاکستانی حکام کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

حماد صدیقی کو کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا،تمام دستاویزات کے تبادلے کے بعد ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ۔ حماد صدیقی کو آج شام پاکستان منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔

ستمبردوہزاربارہ میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں دو سو پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ واقعے میں گرفتار ملزمان نے حماد صدیقی کو بلدیہ ٹاؤن واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube