Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان کا امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقلی پر اظہار تشویش

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : پاکستان نے اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی قرار دے دیا، پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہونے کے علاوہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جائیں  گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں پاکستان نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے القدس شریف کی قانونی اور تاریخی حیثیت کے علاوہ چارٹر کو خطرہ ہو۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام سے ناصرف دہائیوں سے قائم عالمی اتفاق رائے کو نقصان پہنچے گا بلکہ علاقائی امن و استحکام کے متاثر ہونے کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کی جانیوالی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔

پاکستانی حکومت اور عوام امریکی سفارتخانہ القدس شریف منتقل کرنے سے متعلق مجوزہ منصوبے کی غیر متزلزل مخالفت کرتے ہیں، اس سلسلے میں حال ہی میں او آئی سی کی جانب سے حتمی اعلامیے کی بھرپور توثیق کرتا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے 1967ء سے قبل کے سرحدوں کی بحالی اور دارالحکومت القدس شریف کیساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube