گوجرانوالہ : گوجرانوالہ ميں مضر صحت کھانا کھانے سے باپ اور دو بیٹے جان سے گئے، جب کہ بيٹي کي حالت تشويشناک ہے، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کیس کی تحقيقات شروع کردي۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ تاہم وقوعہ کے وقت ماں گھر میں موجود نہیں تھی۔
پولیس کے مطابق گھر کا کھانا کھانے سے متاثرہ خاندان کی طبیعت بگڑی۔ جس کے بعد گھر والوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سول اسپتال میں باپ اور بیٹے دم توڑ گئے، جب کہ بیٹی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی نتیجے پر ابھی نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتش جاری ہے۔ سماء