Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

احتساب عدالت،نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کی سماعت

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت میں برطرف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جاری ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشنز کا مزید ریکارڈ پیش کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین میں سے ایک ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں اور اس وقت استغاثہ کے گواہ نجی بینک کے افسر ملک طیب کا بیان قلم بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک طیب نے گزشتہ روز بھی اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ جب کہ مریم نواز اور نواز شریف گزشتہ روز لندن روانہ ہوئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube