Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سی ویو فائرنگ، دوران تفتیش نیا موڑ، زخمی ڈاکٹر کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : کراچی سی ویو پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، واقعے کا مقدمہ درج مگر انسداد دہشت گردی کی دفعات نہ لگائی گئیں، گاڑی کی ٹکر سے زخمی ڈاکٹر رحيم نے خاور اور دیگر ملزمان کو پہچاننے سے انکار کردیا، آئی جی کہتے ہیں مقدمے کو میرٹ پر چلائیں گئے۔

سی ویو پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں نیا موڑ آگیا، مقتول کی کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر رحيم نے خاور سمیت دیگر قاتلوں کو پہنچاننے سے ہی انکار کرديا۔

پوليس نے بھی ہاتھ کی صفائی دکھائی اور مقدمہ ميں دہشتگردی کی دفعات ہی نہيں لگائيں، ليکن آئی جی سندھ قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے  پرعزم ہیں۔

واقعہ کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹيج بھی منظر عام پر آگئی جس ميں ملزمان کی تيز رفتار گاڑيوں کو بخوبی ديکھا جاسکتا ہے۔ پوليس کو مفرور دانش کی تلاش ہے، مزيد تفتيش کیلئے عدالت سے ملزم خاور برنی کا 6 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرليا گیا۔ سماء

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube