Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کیپٹن صفدر نے عدالت دیر سے آنے کی وجہ بتا دی

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر ایک بار پھر کیپٹن صفدر مزاح کے موڈ میں نظر آئے۔ عدالتی احاطے میں داخل ہوتے ہی صحافی نے کپتان صاحب کی جانب سوال داغتے ہوئے پوچھا کہ کیپٹن صاحب آج دیر سے آئے، جس پر کیپٹن صفدر نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو آکر عدالت کا دروازہ کھولتا ہوں، باہر لوگ روک لیتے ہیں، علما کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، دیکھنا ہو گا اس کے پس پردہ کون ہے، جب تک آرٹیکل 6 زندہ ہے مارشل لا نہیں لگ سکتا۔

ایک صحافی نے پھر شرارتاً کیپٹن صفدر سے پوچھا رینجرز والوں نے مظاہرین کو ہزار ہزار روپے دئیے اس پر کیا کہیں گے، جس پر کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ یہ قسط پچھلے ہفتے چل گئی ہے، ہر ہفتے نئی فلم لگتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube