کراچی: سیاسی اختلاف بدنظمی میں بدل گیا۔ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں الخدمت پارک کی افتتاحی تقریب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔
کراچی کےعلاقے بہادرآباد میں جماعت اسلامی کی تقریب میں پیپلزپارٹی کے جام خان شوروکومہمان خصوصی کےطورپرمدعو کیاگیاتھا۔ تقریب میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھنگ ڈال دیا اورنعرےلگانےپہنچ گئے۔
بہادر آباد میں الخدمت پارک کی افتتاحی تقریب اکھاڑے میں بدل گئی۔جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے کارکنوں نےایک دوسرے کودھکے دیے۔وزیر بلدیات سندھ کو پارک کا افتتاح کرنا مہنگا پڑ گیا۔
جیسے تیسے کرکے کارکنوں نے جام خان شورو کو اکھاڑے سے باہر نکالااور وہ تقریب کا افتتاح ادھورا چھوڑکر چلےگئے۔ سماء