لاہور: گجرات ميں سي ٹي ڈي سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظيم کے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ملتان سے تين دہشت گرد گرفتار کرليے گئے۔
سي ٹي ڈي حکام کے مطابق گجرات ميں دہشت گردوں کي گرفتاري کےليے خفيہ اطلاع پر آپريشن کيا گيا۔ مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تين فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاري تعداد ميں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔
سي ٹي ڈي نے ملتان ميں کارروائي کے دوران تين دہشت گرد بھي گرفتار کيے ہيں۔ دہشت گرد ملتان ميں حساس تنصيبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سماء