Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

ختم نبوت میں تبدیلی کا معاملہ، تحریک انصاف نے اہم مطالبہ کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔

عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ختم نبوت کے معاملے پر پیداہونے والی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی مرضی کے بغیر حساس ترین قانون میں ترمیم ممکن نہیں،آغاز سے اختتام تک معاملے میں گہری سازش کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے معاملے میں حکومت نام کی چیز قوم کو نظر نہیں آئی،سنگین داخلی بحران سےبچانےمیں عسکری قیادت کا کردار قابل ستائش ہے،ملک کوبحران سےنکالنےکیلئےفوری انتخابات کی راہ ہموار کی جائے۔

عمران خان نے حدیبیہ پیپرزملزکیس کی خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube