Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستان کی سعودی عرب کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2017 | Last Updated: 4 years ago

ریاض: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ايک روزہ دورہ سعودي عرب مکمل ہوگیا۔ پاکستان نے مقدس سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سعودی عرب میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم معاملات پر بیٹھک لگی۔ دونوں ممالک کی قیادت نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن کیلئے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کیلئے ہاتھ بھی بڑھایا۔ سعودی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور اس شعبے میں پاکستان کے تجربے سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد سے ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے مسلم ممالک کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے پر ان کی تعریف کی۔ سعودی عرب پہنچنے پر گورنر ریاض اور شہزادہ فیصل بن بندر نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔ سعودی ولی عہد شاہ محمد نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube