لندن:سابق صدرپرویزمشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کي سلامتي پرکوئي سمجھوتا نہيں ہوسکتا۔ ليڈرشپ نااہل ہوتوطاقت بھي کمزوري ميں بدل جاتي ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرويز مشرف کا کہنا ہے کہ بيس کروڑ عوام، ايٹمي ميزائل ٹيکنالوجي سے ليس پاکستان اور دنيا کي پانچويں بڑي پيشہ ورانہ فوج ايک مضبوط ملک کي علامت ہے۔ مگرليڈرشپ نااہل ہوتو پوري طاقت کمزوري ميں بدل جاتي ہے۔
لندن ميں آل پاکستان مسلم ليگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان کي سلامتي پرکوئي سمجھوتا نہيں ہوسکتا۔ بھارت ہو يا کوئي اور ملک جواب دينے کي صلاحيت رکھتے ہيں۔
اے پي ايم ايل اے برطانيہ کے زير اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرويزمشرف نے کہا کہ پاکستان اپنے پاؤں پرکھڑا ہونے کي صلاحيت رکھتا ہے۔ سابق صدر نے ن ليگ حکومت پر بھي کڑي تنقيد کي اور کہا کہ جب حکومتي ارکان کہتے ہيں کہ ملکي معيشت بہتر ہوگئي ہے تو انہيں ہنسي آتي ہے ۔
پرويز مشرف نے مزید کہا کہ انہوں نے چودہ وزيروں کے ساتھ ملک کو چلايا اور اپنے کسي رشتہ دار کو وزير نہيں لگايا۔ سماء