Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان میں ’’بلیک فرائیڈے‘‘ ہارگیا

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2017 | Last Updated: 4 years ago

جمعے کو ہفتے کے سات دنوں میں مقدس ترین دن مانا جاتا ہے۔ سارے فضائل جمعے کے نام اور اس کا نام بلیک فرائیڈے؟ بلیک فرائیڈے کی سیلز پر پاکستان بھر میں ہنگامہ نہ تھم سکا۔ معروف آن لائن اسٹورزنے بھی اپنی ویب سائٹ پر بلیک فرائیڈے کو بگ فرائیڈے اور وائٹ فرائیڈے مان لیا۔

دنیا بھر میں سستی خریداری کا دن ’’ بلیک فرائیڈے‘‘ کے نام سے منائے جانے پر پاکستان میں تنازع چل پڑا ہے کہ اتنے فضائل والے دن کا نام بلیک فرائیڈے کیسے رکھ دیا جائے۔ پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے اس نام پر شدید اعتراض کے بعد بلیک فرائیڈے کے الگ الگ نام دیکھنے میں آرہے ہیں۔

کہیں بلیس، کہیں گڈ اور کہیں وائٹ فرائیڈے کے نام سے سیل لگائی جا رہی ہے جس کا حاصل یہی ہے کہ مسلمانوں کے مقدس دن کے نام کے ساتھ بلیک لگانا انتہائی نامناسب ہے۔ شاید اسی لیے پاکستان میں اس دن کو متعارف کرانے والے معروف آن لائن اسٹورویب سائٹ نے بھی بلیک فرائیڈے کو ’’بگ فرائیڈے ‘‘ کردیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سستی ترین اشیاء فراہم کرنےوالے ایک اور آن لائن اسٹور نے بھی بلیک فرائیڈے کو ’’ وائٹ فرائیڈے ‘‘ سے بدل لیا ہے۔

بلیک فرائیڈے کی جگہ بگ فرائیڈے اور وائٹ فرائیڈے سیل کے بینر آویزاں کر دیے گئے۔ یہی نہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پیش ٹیگز تبدیل ہوگئے ہیں۔

بلیک فرائیڈے کی جگہ ’’بلیسڈ فرائیڈے‘‘ ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube