لاہور:ہائيکورٹ ميں بيٹي نےماں کے ساتھ جانے سے انکار کرديا جس پر والدہ نے رو رو کر آسمان سر پر اٹھاليا۔
لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دہائياں ديتي خاتون عدالت اس اميد پرآئي تھي کہ بيٹي کو ساتھ لے کر جائے گي مگر اقصيٰ ماں کے ساتھ جانے سے انکاري ہوگئي ۔
فيصل آباد کي ممتاز بي بي کي درخواست ميں استدعا کي گئي تھي چودہ سالہ اقصيٰ کو کم عمري کي وجہ سے اس کے ساتھ گھر بھيجاجائے ۔ميڈيکل رپورٹ ميں لڑکي کي عمر 17 سال آئي جس پر لڑکي کي مرضي پوچھي گئي ۔
لڑکي کا کہنا تھا کہ وہ ماں کے ساتھ نہيں جانا چاہتي جس پر عدالت نے اسے مدرسے ميں ہي رہنے کي اجازت دے دي ۔ سماء