اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے دوران نواز شریف کی نظر صحافی کی جیب میں پڑے بٹوے پر رہی۔بٹوہ گرنے لگا تو صحافی کو آگاہ کرتے ہوئے چٹکلہ بھی چھوڑ دیا مگر مخالفین نے انہیں پھر بھی نہ چھوڑا۔
احتساب عدالت میں صحافی کی جیب سے بٹوہ سرکنے لگا تو سب سے پہلی نظر پڑی نواز شریف کی۔خود تو نکلے ہی تھے لیکن صحافی کو فوراً خبردار کرکے بٹوے کو نکلنے سے بچا لیا اورکہاکہ اپنا بٹوہ سنبھالیے،گم ہوگیا تو اس کا الزام بھی میرے سر آئے گا۔
عدالت میں صحافی کی جیب سے گرتا ہوا بٹوہ تو میاں صاحب کی بدولت بچ گیالیکن وہ خود حریفوں کے طنزیہ جملوں سے پھر بھی نہ بچ سکے۔ سماء