Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا آواران کا دورہ

SAMAA | - Posted: Nov 17, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 17, 2017 | Last Updated: 5 years ago

راولپنڈی : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے آواران کا دورہ کیا، آپریشنل امور ترقیاتی کام اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نئے تعمیر کردہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گجار بھی گئے۔ زلزلے سے تباہ شدہ اسکول کی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی ہے، پاک فوج نےعلاقے کے دو پرائمری اسکول بھی دوبارہ تعمیر کیے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آواران میں پاک فوج نے منی مارکیٹ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا، کمانڈر سدرن کمان کا کہنا تھا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کے لیے ایمولینس، میڈیکل آلات بھی دیئے گئے ہیں، طلبا معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارت حاصل کرنے پرتوجہ دیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube