Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

عمران خان تونسہ شریف میں میچ کھیلنے کو تیار

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago

ڈیرہ غازی خان : پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے علاقے تونسہ شریف میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج تونسہ شریف سے ٹکرائے گا۔ جلسے کیلئے پنڈال سجا لیا گیا ہے، جب کہ تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

جلسے سے خطاب کیلئے عمران خان اور جہانگیر ترین تونسہ شریف روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان سمیت پارٹی کی دیگر قیادت جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کا آغاز دن ایک بجے ہوگا۔ کمال پارک تونسہ میں بہت بڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ کو بڑے بینروں سے سجا دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube