Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نوازشریف کا پھر عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago
Posted: Nov 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago

لاہور : مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایک بار پھر عوامی رابطہ مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے ،وہ اس سلسلے میں 19 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایک بار پھر عوامی رابطہ مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے ،وہ اس سلسلے میں 19 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔

 

مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ جاتی امرارائےونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدرمحمدنوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

ن لیگ کے اہم مشاورتی اجلاس میں آئینی ترامیم ، حلقہ بندیوں، آئندہ انتخابات، پنجاب بھر میں جلسوں اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی،اس موقع پر 19 اکتوبر کے ایبٹ آباد جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

 

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نوازشریف رواں ماہ شیخوپورہ اور اس کے بعد ملتان میں جلسوں سےبھی خطاب کریں گے۔ سما

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube