Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

فیصلہ کرو عدلیہ کے ساتھ ہو یا ڈاکو کے ساتھ، عمران خان

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2017 | Last Updated: 5 years ago

خوشاب : سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کھا جاتی ہے اگر سیاست دان ہی کرپٹ ہوں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ 21 سال پہلے خوشاب ميں پہلي مرتبہ سياسي تقرير کرنے آيا،21سال سے کوشش کررہاہوں، اب عوام کو سمجھ آگئي ہے، سياست سے پہلے مجھے شکار کا شوق تھا،کرپشن ملک کو ديمک کي طرح کھا جاتي ہے، ميں آپ کے سارے مسئلے جانتا ہوں، خوشاب کے مسئلے وہي ہيں جو ميانوالي کے ہيں، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امير ترين ملک بھي کرپشن سے غريب ہوجاتا ہے،کانگو ميں بہت وسائل ہيں،ہيرے جواہرات ہيں،کانگو ميں کرپشن کي وجہ سے بے انتہا غربت ہے، کوئي سوچ نہيں سکتاتھا سنگاپور پاکستان کا مقابلہ کرسکتا ہے، سنگاپور کے ايک وزيراعظم نے کرپشن کيخلاف سخت ايکشن ليا، چاليس پچاس لاکھ افراد کا ملک520ارب ڈالر کي ايکسپورٹ کرتا ہے ، پاکستان کي اوسط آمدن 1500 ڈالر ہے، سنگاپور کي اوسط آمدن 50ہزار ڈالر ہے،سنگا پور ميں کرپشن ختم ہوئي تو ملک ترقي کرگيا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساري دنيا ميں حکومتيں اپنے کسان کي مدد کرتي ہيں،حکومتيں ريسرچ کرتي ہيں، کسانوں کو سہولتيں ديتي ہيں،ہم بنگلہ ديش،سري لنکا اور ہندوستان سے بھي پيچھے رہ گئے، اس بدحالي کي وجہ ہے''مجھے کيوں نکالا''،ملک پر ڈاکو آکر بيٹھ جائيں تو ملک کنگال ہوتا ہے،حکمرانوں کے بچوں کے بچے بھي ارب پتي ہوگئے۔

سربراہ تحريک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں کي چوري ملک کو دگنا نقصان پہنچاتي ہے،ايک نقصان ملک کا پيسہ چوري ہوتا ہے،دوسرا پيسہ ملک سے باہر جاتاہے، چھوٹا چور چوري کرے تو پيسہ ملک ميں ہي خرچ کرتا ہے، بڑے چور چوري کرکے پيسہ باہر بھيج ديتے ہيں۔مريم نواز نے کہا کہ ان کي باہر تو کياپاکستان ميں بھي پراپرٹي نہيں، اگر پيسہ حلال کا تھا تو مريم کو جھوٹ بولنے کي ضرورت کيوں پڑي؟ کل لاہور ميں زبردست ميچ ہونے والا ہے، کل تحريک انصاف کا مقابلہ حکومت سے ہے،کل جيت کے بعد آتش بازي ہوگي۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور والے فيصلہ کريں گے وہ کس کے ساتھ کھڑے ہيں،جيل ميں مجھے کوئي بڑا ڈاکو نہيں ملا، جيلوں ميں صرف غريب اور کمزور لوگ ڈالے جاتے ہيں،نوازشريف!يہ نہ پوچھو کہ تمہيں کيوں نکالا،يہ پوچھو غريب لوگ جيلوں ميں کيوں سڑ رہے ہيں،اين اے120والو! پورا پاکستان آپ کي طرف ديکھ رہا ہے،فيصلہ کرو عدليہ کے ساتھ ہو يا ڈاکو کے ساتھ،ن ليگ پيسے دے تو لے لو ليکن ووٹ تحريک انصاف کو دينا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مريم نواز کہتي ہيں ميري ماں بيمار ہے ووٹ دے دو،انہوں نے ايک اسپتال نہيں بنايا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہوسکے، پختونخوا ميں چار سالوں ميں پانچ گنا غربت کم ہوئي، پاکستان10سال ميں10کروڑ غريبوں کو غربت سے نکال سکتا ہے، خيبر پختونخوا سب سے زيادہ دہشت گردي سے متاثر تھا،خيبر پختونخوا کي پوليس نے دہشت گردي پر قابو پايا،سندھ اور پنجاب کي پوليس ٹھيک کرکے دکھاؤں گا،کے پي نے کبھي ايک پارٹي کو دوسري مرتبہ منتخب نہيں کيا،پختونخوا ميں اگلے اليکشن ميں تحريک انصاف دوتہائي اکثريت سے جيتے گي۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube