Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

شمالی کوریا کا جوہری تجربہ، پاکستان اور چین کا اظہار مذمت

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago

 اسلام آباد / بیجنگ : پاکستان اور چین نے شمالی کوریا کے جوہری تجربے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی پاسداری کرے اور تمام فریقین اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔

پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کے پر امن مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل پاسداری کرے اور تمام فریقین بھی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں۔

پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پرامن مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا کی جانب سے کامیاب ہائیڈروجن بم کے تجربے کا اعلان کرنے پر چینی وزارت خارجہ نے بھی مشرقی ایشیائی ملک پر زور دیا ہے کہ وہ غلط اقدامات سے گریز کرے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین شمالی کوریا کے اقدام کی مخالفت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، امید ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جاپان کی جانب سے زلزلے کے اعلان کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ ممکن ہے کہ کسی ایٹمی تجربے کا نتیجہ ہو، تاہم بعد میں شمالی کوریا نے بھی ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔ ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube