Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی کی آبادی کتنی؟، نادرا ریکارڈ میں نیا انکشاف

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : کراچی کی آبادی کتنی ہے؟، نادرا ریکارڈ نے نیا انکشاف کردیا، شہر قائد کی 2013ء میں آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ سے زائد تھی۔

نادرا ریکارڈ اور ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کا بڑا تضاد سامنے آگیا، نئی رپورٹ کے مطابق 2013 میں کراچی کی آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ، 48 ہزار 781 تھی جبکہ مردم شماری 2017ء کی مردم شماری میں شہر قائد کی آبادی ایک کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار 352 بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقہ بندیاں مردم شماری کے مطابق جبکہ ووٹر لسٹیں نادرا ریکارڈ سے بنیں گی۔

واضح رہے کہ مردم شماری میں شہر قائد کی آبادی کم ظاہر کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، ایم کیو ایم نے 10 ستمبر کو احتجاج کا اعلان بھی کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube