Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

عمران خان نے عائشہ گلالئی کے خلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کارروائی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ طور پر خط لکھ دیا ۔

عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کی ایک نقل الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کی گئی ہے، خط میں اسپیکر اورچیف الیکشن کمشنر سے عائشہ گلالئی کےخلاف آرٹیکل 63 اے (2) کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے ۔

عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا، انہیں شو کاز نوٹس بھی دیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔

عائشہ گلالئی نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل نہ کر کے آئین کے آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اسپیکر دو دن کے اندر معاملہ چیف الیکشن کمیشنر کو بھیجیں ۔

چیف الیکشن کمشنر مقررہ مدت میں عائشہ گلالئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube