Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، خطے میں امن و استحکام کا ہمارا عزم اس امر سے اجاگر ہے کہ پاکستان نے ملک کے اندر دہشت گردی کیخلاف کامیاب مہم جاری رکھی اور گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، افغانستان، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی برادری کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تھامس ڈریو نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا تہنیتی پیغام پہنچایا،  اور اس بات پر زور دیا کہ تھریسامے کی صورت میں برطانیہ میں پاکستان کا ایک عظیم دوست موجود ہے، وہ پاکستان کو بخوبی جانتی ہیں، برطانیہ پرامن اور مستحکم خطے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے آپریشنز سے قبائلی علاقوں کے بہت بڑے حصے کو دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس سے پاک کرنے میں مدد ملی۔

وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے پیغام پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کی بناء پر بہت زیادہ متاثر ہوا ہے، لہٰذا وہاں حالات معمول پر آنے سے پاکستان کا مفاد وابستہ ہے۔

تھامس ڈریو نے پاکستان کے ساتھ تجارت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم کو بتایا کہ نئے برطانوی وزیر تجارت گریگ ہینڈز آئندہ مہینوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے، مقصد یہ ہے کہ ”بریگزٹ“ کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہونا چاہئے۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube