Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

وزیراعظم نیویارک جائیں گے، امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : وزیراعظم آئندہ ماہ نیو یارک جائیں گے لیکن احسان فراموش امریکا کے کسی بھی عہدیدار کو ملاقات کا شرف نہیں بخشیں گے، شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔

نئی افغان پالیسی کے نام پر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھونس، بڑھکیں، دھمکیاں، گیدڑ بھبھکیاں اور ڈومور کے مطالبات پر احسان فراموش امریکا کو پاکستان نے صاف بتا دیا کہ اب نو مور۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا سے سوالات کریں گے کہ ٹرمپ کا دیس کیا کررہا ہے اور پاکستان نے عالمی امن کیلئے کیا کیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نیویارک پہنچیں گے، وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، سائیڈ لائن پر کئی سربراہان مملکت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، لیکن پاکستانی وفد صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کسی امریکی عہدیدار کو شرف ملاقات نہیں بخشے گا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیراعظم پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑیں گے، دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان  کے اقدامات، تقصانات، قربانیوں اور کامیابیوں کی بات ہوگی، اور صاف بتادیا جائے گا کہ دیگر ممالک کی طرح امریکا فرنٹ لائن اتحادی کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube