Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

حدیبیہ پیپر ملز کیس، شیخ رشید کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدییبہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھلوانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا، شیخ رشید آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، جب کہ اس سلسلے میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کیلئے دو بجے دن اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

سماء کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شیخ رشید نے اہم کردار ادا کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب نے ریفرنس کو سپریم کورٹ میں فائل نہیں کیا، نیب کو 10 دن پہلے خط لکھا، تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے بھی سپریم کورٹ میں حدیبیہ ریفرنس جمع نہیں کرایا، کیس کو فوری طور پر کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل کروں گا، شیخ رشید دن 2 بجے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube