اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطرف وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور لاہور کے حلقہ این اے 120 سے امیدوار کی حیثیت سے کھڑی ہونے والی کلثوم نواز کی صحت اور تندرستی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
I wish her the best as she fights this disease and pray she wins her battle against cancer. https://t.co/6XpFpiZa2d
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) 23 August 2017
اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ “امید ہے کہ کلثوم نواز کینسر سے بھرپور مزاحمت کریں گی، ہم سب کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں”۔
سربراہ پی ٹی آئی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا “کلثوم نوازجلد صحتیاب ہوں گی”۔ سماء