Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

عمران خان پر عائد پابندی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: این اے ایک سو بیس کی انتخامی مہم میں تحریک انصاف نے عمران خان پر عائد پابندی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے اہم اجلاس کے دوران انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور ضمنی انتخابات کے نوٹیفکیشن میں غیر منطقی نکات کی نشاندہی کی گئی۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعت کے قائد کو عوام میں جانے سے روکنے کا فیصلہ بے معنی اور ناقابل فہم ہےجس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے پچیس اگست کے جلسے کیخلاف اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ راجن پور سے اغوا شدہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پنجاب حکومت کو خیبر پختونخوا پولیس کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube