Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

ملکی سیاست میں کچھ ہونےوالاہے،اتوارکواہم پریس کانفرنس ہوگی

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد:چوہدری نثار علی خان کی نیوز کانفرنس کی سنسنی عروج پرہے۔ سابق وزیرداخلہ کی اتوارکی شام دھواں دھار پریس کانفرنس ہوگی۔

چوہدری نثار لیگی مخالفین پر برسیں گے یا اپنوں کی خبر لیں گے؟ دبنگ سیاستدان نے نیوز کانفرنس کا اعلان کر کے سیاسی ماحول میں ایک بار پھر طوفان برپا کردیا ہے۔ شہر اقتدار میں بڑی پریس کانفرنس سے پہلے ہی قیاس ارائیاں شروع ہوگئیں۔

اندر کی خبر رکھنے والے کہتے ہیں کہ سابق وزیر داخلہ اپنی ہی جماعت کے سینئر رہنما پرویز رشید کی تنقید کا کرارا جواب دیں گے۔

نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہ کرنے کے معاملے کی وضاحت کریں گے اور اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیوں سے متعلق حقائق سامنے لائیں گے۔

چوہدری صاحب اس کے ساتھ ساتھ اپنی چار سالہ کارکردگی کا ایک بار پھر ذکر کریں گے۔  کچھ سیاسی رہنماؤں کا نام نہیں لیں گے مگرخوب لتاڑیں گے۔الفاظ کی اس گرما گرمی میں چوہدری نثار، ن لیگ کی انڈر نائنٹین ٹیم پر بھی نشتر زنی کریں گے۔ دیکھنا یہ بھی ہوگا کہ اس پریس کانفرنس کے بعد ان کے اور ن لیگ کے تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube