Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

حدیبیہ کیس شریفوں کی سیاست کے خاتمے کی بنیاد ہے

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدیبیہ کیس کو شریفوں کی سیاست کے خاتمے کی بنیاد قرار دیدیا، پنڈی بوائے کو نواز شریف اور اداروں کے درمیان لڑائی کے آثار بھی نظر آنے لگے۔

نواز شریف نااہل ہوگئے مگر شیخ رشید نے سابق وزیراعظم کا پیچھا نہ چھوڑا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا میاں صاحب اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار نہ کریں ورنہ انہیں ایک اور تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر گئے ہیں، تھوڑا چوں چاں کرنے دیں، اگر انھوں نے ججز کے خلاف زبان استعمال کرنی بند نہ کی تو عدلیہ کے حق تحریک چلاؤں گا۔

نیب میں ریفرنسز کے حوالے سے نواز شریف کا کیا ردعمل ہوگا، سیاسی پیشنگوئیوں کے ماہر شیخ رشید نے حالات بھانپ لیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونا۔۔ یہ چاہتے ہیں کہ این ار او ہو جائے، کیونکہ ان کا رول ماڈل اوردگان ہے یہ اس کی طرف جا رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میری پرسوں ملاقات ہوئی ہے، میں نے اسے کہا ہے کہ تو ڈرپوک ہے، ہاتھ آسمان کو لگا یا پاوں زمیں کو لگا، میں نے اسے کہ تم ٹرین مس کردی ہے، اسنے مجھے کہا کہ میں تمہاری ٹرین کا زکر اپنی تقریر میں پہلے کر چکا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی بے بس ہیں، وہ وزرا کی طرف دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube