Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پانامہ کیس:شریف خاندان؛ڈارفیملی کےگردگھیراتنگ

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد:پاناماکیس میں شریف خاندان اورڈارفیملی کےگردگھیرامزید تنگ ہوگیا ۔نیب نے سپریم کورٹ سے والیم دس سمیت جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ حاصل کرلی ۔ریفرنسز کی تیاری کےلیےچارتفتیشی ٹیمیں بنادی گئیں۔

پاناما کا ہنگامہ اگلے مرحلے میں داخل ہوچکاہے۔شریف فیملی اور ڈار خاندان کیخلاف ریفرنسز بنانے کیلئے نیب ایکشن میں آگیا۔نواز شریف اور بچوں کے خلاف  دو ریفرنسز فلیگ شپ اور ہل میٹل کی تیاری نیب راولپنڈی میں جاری ہے۔

چارریفرنسز بنانے کیلیے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی 14 ارکان پر مشتمل تفتیشی ٹیمیں بن گئیں۔

سپریم کورٹ نے تفتیش کےلیےنیب کوپاناما جے آئی ٹی رپورٹ کی تین مصدقہ نقول  اور جلد دس کی چار مصدقہ نقول فراہم کردی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار،اہلیہ تبسیم ڈار، دونوں صاحبزادوں اور بہو اسماء ڈار کی تفصیلات کیلیے نیب نےایس ای سی پی کوخط لکھ دیاہے۔بہو اسماء ڈار بھی نواز شریف ہی کی چھوٹی صاحبزادی ہیں ۔

 ڈار فیملی کی کمپنیوں ہجویری ہولڈنگ لمیٹڈ، ہجویری مضاربہ مینجمنٹ کمپنی،ایچ ڈی ایس سکیورٹیزلمیٹڈ اوراسپنسرفارمیسی لمیٹڈ کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

تیئس اگست کو ایس ای سی پی حکام کونیب آفس لاہور بلا لیا گیاہے۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube